مچھ( مانیٹرنگ ڈیسک )مچھ میں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کے فائر ریڈ کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے پسپا کردیا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھیں، جنہوں نے دہشت گردوں کےلیے گھات لگا رکھی تھی۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے مؤثر جواب پر بوکھلا کر پسپا ہوگئے، جس کے بعد فورسز نے بھاگتے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ماہرین کے مطابق بھارت اور بی ایل اے کے جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈے کو ایک بار پھر شکست ہوئی ہے۔اس سے قبل اطلاعات آئی تھیں کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں متعدد راکٹوں کے دھماکے ہوئے، جس سے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ شہر کی بجلی بھی منقطع ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق مچھ میں راکٹ گرنے کے واقعے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق سول اسپتال میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔دوسری طرف مچھ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سلیم ترین نے کہا کہ راکٹ حملوں میں جیل کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ مچھ جیل کی عمارت، قیدی اور عملہ محفوظ ہے جبکہ اطراف میں فورسز کو مکمل الرٹ کردیا گیا ہے۔