اسلام آباد( نیٹ نیوز )مخصوص سیاسی جماعت اپنے مزموم عزائم کے حصول کے لئے ہر حد پار کر گئی۔سوشل میڈیا پر مخصوص سیاسی جماعت کے ہینڈلرز نے غلام شبیر نامی شخص کی ویڈیو وائرل کی۔ویڈیو میں غلام شبیر نامی شخص ریاستی اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کر رہا ہے پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے غلام شبیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مذموم مقاصد کے حصول کے لئے وائرل کی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جب تفتیش کی تو ہوشروبا انکشافات سامنے آ گئے غلام شبیر کا اعترافی بیان بھی منظر عام پر آگیا۔غلام شبیر ڈی جی خان کا رہائشی ہے چند پیسوں کے عوض مجبور غلام شبیر سے مخصوص سیاسی جماعت کے کارندوں نے ریاستی اداروں کے خلاف ویڈیو بنوائی اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ شروع کر دیا۔غلام شبیر نے اعتراف کیا کہ؛ ”اُس نے پی ٹی آئی سے پیسوں کی لالچ میں آکر یہ بیان دیا“مخصوص سیاسی جماعت کا یہ پروپیگنڈہ بیرونی ممالک سے ریاستی اداروں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے۔غلام شبیر نے اعترافی بیان کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر معافی بھی مانگی ۔غلام شبیر کی ویڈیو مخصوص سیاسی جماعت کے ہینڈلر وقار خان نے شیئر کی جو کہ امریکہ میں رہائش پذیر ہے۔وقار خان میری لینڈ یو ایس اے میں پی ٹی آئی کا صدر ہے۔وقار خان باہر بیٹھ کر مسلسل پاکستان اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔اِس غلیظ پروپیگنڈا میں پارٹی لیڈرشپ کی شمولیت شرمناک اور قابل مذمت ہےسوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف غلیظ پروپیگنڈہ مخصوص سیاسی جماعت کا وطیرہ بن چکا ہے ۔گزشتہ کچھ عرصے کے دوران بھی مخصوص سیاسی جماعت نے اعلیٰ عدلیہ کو بھی نشانہ بنایامخصوص سیاسی جماعت کی لسبیلہ شہداء کی شہا!دت پر بے بنیاد پروپیگنڈہ اورشہداء کے لواحقین کی دل آزاری بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔یہ پروپیگنڈہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ؛”مخصوص سیاسی جماعت ملک دشمن عناصر کے ساتھ مل کر پاکستان کو بدامنی اور انتشا!ر کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہے“اِسی طرح ملک سے باہر بیٹھے سیاسی جماعت سے جڑے اور اکاؤنٹس بھی ہر قمیت پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے