حیدرآباد(نمائندہ خصوصی) ایم کیو ایم پاکستان نے آسان راستہ اختیار نہیں کیاکیو نکہ ہماری منزل اقتدار نہیں نظام کی تبدیلی ہے یہ بات متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حیدر آباد کے مقامی ہال میں ایم کیو ایم عوامی نمائندوں کی انتخابی مہم کے حوالے سے عمائدین شہر کے اعزاز میں منعقد ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔تقریب اراکین رابطہ کمیٹی سید سہیل مشہدی، سید وسیم حسین، دلاورقریشی ایڈوکیٹ، سندھ تنظیمی کمیٹی انچارج سلیم رزاق واراکین، ایم کیو ایم حیدد آباد ڈسڑکٹ انچارج ظفر احمد صدیقی واراکین اور حیدر آباد سے ایم کیو ایم کے نامزدحق پرست اُ میداواران قومی و صوبائی اسمبلی حیدر آبادسیدوسیم حسین،پروفیسر عبد العیلم خانزادہ، نسیم اختر،صابر حسین قائم خانی،راشدخان،کامران شفیق قریشی،ناصر حسین قریشی، ساجد مری سمیت شہر کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاست میں نظام کی تبدیلی پر عمل کرتے ہوئی ہم نے غریب بستیوں سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ہر علاقے سے اسی طبقے کو نمائندگی دی، ھم عوام دشمن نہیں نظام دشمن ہیں, انہوں نے کہاکہ آپ کے نمائندے آپکی طرح ہونے چائیں ایم کیو ایم چند لوگوں کے لیے نہیں بنی,انہوں نے کہاکہ الیکشن میں جیتنا بڑی بات نہیں جیتنے کے بعدہما رے راستوں پر نظر رکھیے گا اور ہما رے گھر اورہماری بدلتی گاڑیوں پر نظر رکھیے گا۔ انہوں نے کہاکہ کچھ سمجھوتے ہم نے کیے نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے کچھ تاوان دیا اورجمہوریت کو پچانے کیلیے ووٹ دینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے وزارتیں پچھلی مرتبہ بھی نہیں مانگی، جمہوریت کو معتبر بنانے کیلئے ہمیں کابینہ کا حصہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا آئین خود کو اور عوام کو تحفظ دینے میں ناکام رہا ہے اس ناکامی کے اسباب ملک پر قابص اقتدار مافیا ہے جہاں کمزور معاشرے ہوتے ہیں وہاں اقتدار مافیا اور ظالم طبقوں کو تحفظ دینے کے قانون بنتے ہیں۔