حب(نمائندہ خصوصی)سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل صرف سیاسی قوتیں ہی حل کر سکتی ہیں اور جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے، ملک میں پرفیکٹ جمہوریت نہیں، بلوچوں کو ان کا حق دلوائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں حب میں پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق صدر نے کہا کہ ’حب کے دوستوں کو سلام پیش کرتا ہوں، حب کو کراچی جیسا ہونا چاہیے، حب کراچی سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے، یہاں اسپتال بھی ہونے چاہئیں، حب میں پانی کی سہولت، کالج اور یونیورسٹیاں ہونی چاہئیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’حب کا بجٹ یہاں نظر نہیں آتا شاید دوستوں کی جیب میں نظر آتا ہو، آپ کو بلوچستان کا حق دلائیں گے، بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلوائیں گے، ہم حب کو بڑھانے اور چلانے کی ذمہ داری سنبھالیں گے، امن و امان بہتر کریں تو کراچی کے سرمایہ کار کراچی آئیں گے‘۔ سابق صدر نے کہا بلوچوں کا حق ان کو دلائیں گے اور دلوانا جانتے بھی ہیں، آپ سب الیکشن والے دن ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیں، بلوچستان کی بقا ہی جمہوریت میں ہے، میں کہتا ہوں بلوچستان پاکستان کا دل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ناانصافیاں ہوئیں لیکن کبھی لڑنے اور ہتھیار اٹھانے کی بات نہیں کی، جو بھٹکے ہوئے ہتھیار اٹھاتے ہیں انہیں سمجھائیں، پاکستان کے مسائل صرف سیاسی قوتیں ہی حل کر سکتی ہیں، جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے’۔ ، بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلائیں گے، حب کو بھی کراچی جیسا ہونا چاہئے، حب میں پانی کی سہولت اور یونیورسٹیاں ہونی چاہئیں۔ آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی بقائ ہی جمہوریت میں ہے، ان دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیار اٹھاتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں دوستوں کو واپس لانا ضروری ہے، غریب کو ریلیف فراہم کرنا یہ ہماری عبادت ہے، پاکستان ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے، اگلی دفعہ کسی کالج کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں آ کر بات کروں گا۔سابق مملکت نے کہا کہ حب میں پانی سہولت، اسپتال، کالج اور یونیورسٹیز ہونی چاہییں، 18ویں ترمیم کو بھی 15 سال ہوگئے آپ کا بجٹ 4 گنا بڑھ چکا ہے، حب کا بجٹ یہاں تو نظر نہیں آتا شاید دوستوں کی جیب میں نظر آتا ہوں، ہم حب کو بڑھانے اور چلانے کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔