پشاور(بیورو رپورٹ) خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے انتخابات کے لیے پولیس فنڈز کی منظوری دے دی۔پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کے لیے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔محکمہ پولیس نے انتخابات کے لیے 75 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا، جب کہ مالی مشکلات کے باعث نگران حکومت نے 50 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ انتخابات کے لیے ہر ضلع کو ایک کروڑ روپے سے زیاہ کی رقم دی جائے گی، فنڈز کا بیشتر حصہ فیول کی مد میں خرچ کیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق ضلعی پولیس کو فنڈز آئندہ ہفتے جاری کیے جائیں گے۔