اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ رواں ہفتے اہم مقدمات کی سماعت کرے گی ان مقدمات میں سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے اور فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کےلئے مقررکیے گئے ہیں سپریم کورٹ سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی اور صدر کی جانب سے نظر ثانی درخواستوں کی سماعت بھی کرے گی،نظر ثانی اپیلوں پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کرے گا دوسری جانب فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل روکنے کےلئے بھی اپیلیں سماعت کےلئے مقرر کر دی گئی ہیں،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں چھ رکنی بنچ 29 جنوری کو سماعت کرے گا۔