فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ 8فروری پاکستان کی تعمیر وترقی کی فتح کا دن ہے ‘ عوام 8فروری کو ایک بار پھر تعمیر وترقی کے منشور کے ساتھ شیرکے نشان پر مہر لگاکرمسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب بنائے گی، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ہو گا،آن لا ئن کے مطا بق ان خےا لات کا اظہار انہوں نے کشمیری برادری فیصل آباد کی طرف سے گرین ویو کالونی راجے والا میںمنعقدہ انتخابی اجلا س مےں گفتگو کر تے ہو ئے کےا ، سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمدنے کہا کہ یوں یوں الیکشن ڈے قریب آ رہا ہے مسلم لیگ (ن) کا گراف تیزی سے اوپر جا رہا ہے‘ آج کشمیری برادری نے ہماری حمایت کر کے ہماری جیت پر مہر ثبت کر دی ہے‘ انشاءاللہ کامیابی کے بعد کشمیری برادری کو ان کا جائز مقام دیا جائے گا اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے‘ ہم آپ کی محبتوں کے مقروض ہیں‘ کامیابی کے بعد آپ لوگوں کی خدمت کر کے ان محبتوں کا قرض چکائیں گے‘ انہوں نے کہاکہ 8فروری پاکستان کی تعمیر وترقی کی فتح کا دن ہے ‘ عوام 8فروری کو ایک بار پھر تعمیر وترقی کے منشور کے ساتھ شیرکے نشان پر مہر لگاکرمسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب بنائے گی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ہو گا‘ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) محمد امین بٹ‘ صدر آزادکشمیر اتحاد گروپ‘ ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) کشمیری برادری چوہدری بہادرعلی‘ چوہدری رمضان افضل‘ حاجی خورشید‘ سرپرست حاجی ریاض‘ جنرل سیکرٹری ملک اعجاز و دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیری برادری 100 فیصد آپ کو ووٹ کاسٹ کرے گی‘ ہمیں کسی قسم کا کوئی لالچ نہیں‘ ہم مسلم لیگی ہیں اور میاں محمد نواز شریف کے شیروں کو جتوانے کیلئے میدان عمل میں نکلے ہیں‘ فیصل آباد میں جہاں بھی کشمیری کمیونٹی بیٹھی ہے ان کے ووٹ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کاسٹ کروانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں‘ انشاءاللہ یہ محنت رنگ لائے گی اور 8 فروری کو فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی۔