اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نئی جماعتیں عوامی مقصد کے لیے بنائی جاتی ہیں لیکن کوئی بھی جماعت اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کے بعد نئی سیاسی جماعت بنے گی، وہ جماعت میری نہیں ہے لیکن میں بھی اس سیاسی جماعت کا حصہ بنوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں دیکھوں گا اس جماعت کا مقصد کیا ہے، ہمارے ملک میں 3 بڑی جماعتوں نے نئی سیاسی جماعت کو اسپیس دی ہے، نئی جماعتیں عوامی مقصد کے لیے بنائی جاتی ہیں لیکن آئی پی پی اور پی ٹی آئی پی بھی اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت کے لیے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا ہے، ان میں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے سیاست چھوڑ دی ہے، اس جماعت میں شامل ہونے والے مفتاح اسماعیل بھی ہےں۔انہوں نے کہا میں اپنی یہ ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ ملک کو ایسی سوچ دی جائے جو پاکستان کو کئی معاملات سے باہر نکال سکیں۔