کراچی(کامرس رپورٹر)وزارت خزانہ کی جانب سے تشکیل دی گئی بجٹ اناملیز کمیٹی کا اجلاس زبیر موتی والا کی سربراہی میں اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ممبر (کسٹمز پالیسی) ایف بی آر ثریا احمد بٹ، ممبر (آئی آر پالیسی) ایف بی آر آفاق احمد قریشی، چیئرمین بزنس مین پینل میاں انجم نثار ، صدر کے سی سی آئی محمد ادریس، صدر اسلام آباد چیمبر شکیل منیر، صدر اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) غیاث خان، سی ای او پاکستان بزنس کونسل احسان اے ملک، نائب صدرکوئٹہ چیمبر امجد صدیقی، سیکریٹری جنرل او آئی سی سی آئی عبدالعلیم، میوچل فنڈز اور انشورنس سیکٹر کے نمائندے سید اسد علی شاہ، ماربلز ایسوسی ایشن کے نمائندوں و دیگر نے بھی اجلاس مےںشرکت کی جبکہ اناملیز کمیٹی کے دیگر ممبران بھی زوم کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
کمیٹی نے حال ہی میں اعلان کردہ وفاقی بجٹ سے پیدا ہونے والی تمام اناملیز پر تفصیلی بحث کی اور نکات میں سے ہر ایک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔