اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے مالی فراڈ کیس میں فواد چوہدری کے خلاف 10 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر مقردی۔مالی فراڈ کیس کی سماعت سول جج محمد سہیل نے کی ،فواد چوہدری کے وکیل قیصر امام مرزا عاصم بیگ عدالت پیش ہوئے،جج نے کہا کہ آج فرد جرم کی کاروائی شروع کر دیتے ہیں جس پر وکیل قیصر امام نے کہا کہ میں نے ابھی کیس لیا ہے فائیل دیکھنے کے لیے وقت درکار ہے،فواد چوہدری کی جانب سے بغیر ہتھکڑی لگائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست دائر کر دی ،وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری سپریم کورٹ کے وکیل ہیں وزیر رہ چکے ہتھکڑی نہ لگائی جائے، جس پر کیا یہ ساری چیزیں فواد چوہدری کو باقی قیدیوں سے بالاتر بناتی ہیں، وکیل نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ وکیل کو ہتھکڑی لگا کر پیش نہ کیا جائے،کمرہ عدالت کے اندر ہتھکڑی نہ لگائیں فواد چوہدری وکیل ہیں،فواد چوہدری کو کبھی منہ ڈھانپ کر کبھی ہتھکڑی لگا کر پیش کیا جاتا ہے،فواد چوہدری میڈیا کی ہیڈ لائنز بنتے ہیں ہتھکڑی لگا کر پیش نہ کیا جائے، نیچا دکھانے کے لیے یہ سب کیا جاتا ہے،جس پر جج نے کہا کہ میں اس معاملے کو دیکھ لیتا ہوں،میں مختلف عدالتی فیصلے پیش کر دوں گا کہ ہتھکڑی لگانے کا مقصد ملزم کو بھاگنے سے بچنے کے لیے ہے،برصغیر میں ہتھکڑی تذلیل کے لئے استعمال کی جاتی ہے،کل فواد چوہدری ہماری اسمبلی میں نمائندگی کر رہے ہوں گے، جج نے کہا کہ میں اس معاملے کو دیکھ کر مناسب آرڈر کروں گا،عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔