اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گیس صارفین کے لئے بری خبر آگئی ۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گیس کی قیمتوں میں 41 فیصد مزید اضافے کی سفارش کردی۔وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی منظوری کے بعد اگلے ماہ سے اضافہ لاگو ہونے کا امکان ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا اس سے پہلے ایک سال میں 400 فیصد گیس ٹیرف بڑھا چکا ہے۔