کراچی(نمائندہ خصوصی) معروف ڈیجیٹل فنانشل سروسز پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے پرانی روایات کو توڑنے اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ایزی پیسہ ایپ میں آڈیو نکاح نامہ کا جدید فیچر متعارف کرادیا خواتین کو اپنی ازدواجی زندگی کے حقوق تک رسائی حاصل ہو گی۔پاکستان میں اپنی نوعیت کے اس جدید فیچر کے ذریعے خواتین اپنی زندگی کے اہم ترین فیصلہ کوپڑھ اور سمجھ سکیں گی۔ایزی پیسہ آڈیو نکاح نامہ نے مفت، آسان اور قابل رسائی سہولت کے ذریعے اس مسئلہ کا حل نکالا ہےخواتین مخصوص نمبر(0341-1171222) پر مس کال دے کر ہیلپ لائن یا ایزی پیسہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اس آڈیو ٹول تک رسائی حاصل کرسکتی ہیں اور سات مختلف زبانوں میں نکاح نامہ کو سن سکتی ہیں .