بورے والا (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ انتخابات میں صرف مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جواپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں آئی ہے ،پنجاب میں آکر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرنے والوں کو ہر طرف نواز شریف کے منصوبے ہی نظر آرہے ہیں ، نواز شریف پر تنقید کرنے والے بتائیں سندھ میں کیا ترقی کی ہے جہاں سکولوں میں مویشی بندھے ہوئے ہیں ،بورے والا اور سارا پاکستان جانتا ہے نواز شریف نے کتنے منصوبے دیئے ہیں ہم نے الزام تراشی اور انتقام کی سیاست نہیں کی عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے ،نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا وعدہ ہے دوبارہ منتخب ہوکر وہاڑی میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بنائینگے ، موٹرویز بھی بنائینگے ، اسپتال بھی نئے بنائینگے ۔ بورے والا میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج پہلی بار بورے والا آئی ہو مگر جس محبت کا اظہار کیا ایسا لگتا ہے یہ میرا اپنا گھر ہے اس سے میرا تعلق بہت پرانا ہے میں آپ کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں جتنی خوشی آج مجھے یہاں نوجوانوں کی تعداد دیکھ کر ہوئی تو مجھے یقین ہوگیا کہ اصل تبدیلی لانے والا یہ نوجوان ہیں آج ہم الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں تو ان نوجوانوں کی محنت سے تاکہ منتخب ہوکر اس علاقے کی خدمت کرسکیں یہاں ہمارے جتنے بھی امیدوار ہیں وہ مشکل وقت میں نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہے ان کو منتخب کرکے مسلم لیگ (ن) سے محبت کا ثبوت دیں تاکہ وہ آپ کی خدمت کرسکیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ بورے والا والوں آج تمام مخالف جماعتیں پنجاب میں آکر ووٹ مانگ رہی ہیں ووٹ مانگتے ہیں مگر ان کو جلسہ کرنے میں دشواری ہوتی ہے مگر جہاں جلسہ کرتے ہیں وہاں ہر طرف ان کو نواز شریف کے منصوبے نظر آرہے ہوتے ہیں وہ کس منہ سے نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہیں وہ جہاں بھی جلسے کرتے ہیں ہر طرح نواز شریف کے منصوبے نظر آتے ہیں نواز شریف کا منشور نظر آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج بورے والا کے سامنے نواز شریف کو مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کو اپنی کارکردگی پیش کرنے کی ضرورت نہیں بورے والا جانتا ہے کہ نواز شریف نے ملک کی کتنی خدمت کی ہے جو منصوبہ لے لے چاہے وہ پاکستان کے جس بھی صوبے میں ہو کوئی بھی قابل قدر منصوبہ ہے تو اس پر صرف نواز شریف کا نام لکھا ہے صرف مسلم لیگ (ن) ایسی جماعت ہے جو اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں گئی ہے باقی سب جماعتیں دوسروں پر الزام تراشی کے الزام میں الیکشن میں جارہی ہیں پنجاب میں آکر نواز شریف پر تنقید کرنے والے بتائیں جہاں سے آئے ہو وہاں جا کر دیکھ کہ وہاں کے سکولوں میں مویشی باندھے ہوئے ہیں وہ پنجاب کے جس بازار سے گزرتے ہیں تیر کا نشان لے کر مگر وہاں سے شیر شیر کی آوازیں آتی ہیں پنجاب میں تو آگئے ہیں مگر ان کو الیکشن کمپین میں بہت مشکلات کا سامنا ہے تکلیفوں میں گری عوام نواز شریف کو اس لئے آواز دے رہی ہے کہ کوئی آیا انتقام کی سیاست کرکے چلا گیا کوئی آیا تنقید کرکے چلا گیا کوئی آیا جیل بھرو تحریک کرتا رہا مگر نواز شریف ہی تھا جس نے صرف عوام کی خدمت کی کوئی ایسا لیڈر ہے جس کو دن رات آپ کی فکر ہے تو وہ صرف نواز شریف ہے اگر نواز شریف بائیس بائیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کرسکتا ہے تو اس کے پیچھے صرف اللہ کا فضل اور عوام کا جذبہ ہے ہم ساﺅتھ پنجاب میں آئے ہیں تو بتانا چاہتی ہوں کہ باقی جماعتوں نے جنوبی پنجاب کو اپنی سیاست کے لئے رکھا ہے مگرنواز شریف نے جنوبی پنجاب کی خدمت کی ہے سڑکیں دیکھ لیں موٹروے دیکھ لیں میٹرو دیکھ لیں بڑے لوگ آئے جنوبی پنجاب کو بیوقوف بنا کرچلے گئے مگر بورے والا دیکھو 2013ءکے پنجاب کا اور 2018کے بعد کے پنجاب کا موازنہ کرو تو معلوم ہوگا کہ جس نے خدمت کی ہے وہ صرف نواز شریف اورشہباز شریف نے کی ہے اسپتال بنائینگے ، کڈنی اسپتال بنائینگے یہ سب اگر لاہور میں بنے تو ملتان میں بھی بنا کالج اگر لاہور میں بنا تو نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ اگر ہم منتخب ہوئے تو وہاڑی میں بھی میڈیکل کالج بنے گا اور یہاں پر اگر مسلم لیگ (ن) کے علاوہ کوئی وزیراعلیٰ آیا عثمان بزدار کی طرح جن کو کوئی پہنچاتا ہی نہیں تھا وہ بھی کہتا تھا کہ میں شہباز شریف ہوں ۔ مریم نواز نے کہا کہ بورے والا ہمارا منشور کل لانچ ہورہا ہے ہمارا منشور بالکل واضح ہے ہر گاﺅں ہر ضلع ہر شہر کی ترقی ، کسان کی ترقی ، مزدوروں کی ترقی نوجوانوں کی ترقی یہ سب ہمارے منشور کا حصہ ہوگا جو ہم آج پیش کرینگے ۔