مقبوضہ غزہ(نیٹ نیوز ) غزہ میں امدادی سامان اور خوراک کے لیئے جمع ہجوم پر اسرائیلی بمباری سے 20 فرادشہیداور150 زخمی ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جنگ کے چوتھے ماہ کے دوران لائی جانے والی تیزی امدادی سامان اور خوراک کے حصول کی خاطر جمع ہجوم کے لئے بھی ہلاکت کا باعث بن گئی، کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان لینے جمع بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری سے کم از کم 20 فلسطینی شہید اور 150 زخمی ہو گئے تام اسرائیلی فوج نے اس بارے میں اپنی طے شدہ پالیسی کے تحت فوری جواب نہیں دیا۔البتہ یہ کہہ دیا ہے کہ معاملے سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔