اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران اور ریٹرنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیے ہیں۔اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل وزارت داخلہ نے عام انتخابات کے دوران فوج، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق فوج اور سول آرمڈ فورسز کو بطور کوئیک رسپانس فورس سکیورٹی کیلئے تعینات کیا جائے گا، یہ تعیناتی 5 سے 12 فروری 2024 تک کیلئے ہوگی۔