اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کہا ہے کہ 27 جنوری کو باضابطہ طور پر پارٹی منشور کا اعلان کیا جائیگا ،ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ صدر کو پارلیمنٹ کا حصہ نہ رکھنے کے بارے میں کوئی تجویز زیر غور نہیں، نگران حکومتوں کا نظام ختم کرنے کا فیصلہ بھی نہیں ہوا۔مناسب ہوگا کہ منشور کے باضابطہ اعلان کے لئے 27 جنوری تک انتظار کر لیا جائے اور حساس معاملات پر قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔