اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لیے 6 فروری کی تاریخ مقرر کردی گئی۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی سے متعلق کیسز کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات کی نقول فراہم کر تے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کے لئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کردی۔ عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔ 9 مئی سے متعلق سابق وزیراعظم کے خلاف 12 اور سابق وزیر خارجہ کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں اور دونوں نے ان مقدمات کے سلسلے میں درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے۔