کراچی (نمائندہ خصوصی)کراچی کے علاقے میں کورنگی میں ذرا سی غفلت اور لا پرواہی نے ہنستا بستا گھرانہ اجاڑ دیا۔پولیس کے مطابق کورنگی ڈیڑھ نمبر میں ٹریلر اور موٹرسائیکل کی ٹکر سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔ غم سے نڈھال نیاز نے بتایا کہ شادی کی تقریب سے وہ موٹرسائیکل پر بیوی اور 3 بچوں کے ساتھ گھر جا رہا تھا، اسی دوران کورنگی ڈیڑھ نمبر میں ٹریلرنے ٹکر ماری جس کی وجہ سےموٹرسائیکل گرگئی اور پیچھے آنے والاٹریلر موٹرسائیکل پرچڑھ گیا۔ نیاز کے مطابق حادثے میں اس کی بیوی اور بیٹی جاں بحق ہوگئے تاہم وہ اور اس کے 2 بچے معجزانہ طور پر بچ گئے۔ پولیس کا بتانا ہےکہ جاں بحق ہونے والی بیٹی شمائلہ آٹھویں کلاس کی طالبہ تھی، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک پر پتھراو کرکے ٹرک کو آگ لگا دی جب کہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔