اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس بار بڑی تعداد میں آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں ان کے ساتھ مل کر حکومت بنانا پسند کرینگے ،ہمارے ملک میں چہرے بدلتے ہیں مگر پالیسیاں نہیں بدلتی، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ، معمول کی سیاست پر وقت برباد نہیں کیا جاسکتا، میں پرانی سیاست کی روایت توڑ کر نوجوانوں پر توجہ مرکوز کروں گا،ہمارے پاس بجلی مفت فراہم کرنے کے حوالے سے ٹھوس منصوبہ موجود ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں کے طوفان کا سامنا ہے پا کستان تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پاکستان کوپیچھے دھکیل رہی ہے۔بلاول بھٹو نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے حوالے سے سوال پر کہا کہ بدقسمتی سے ن لیگ ،پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ یہ ایک سکے کے 2 رخ ہیں، چہرے بدلے لیکن پالیسیاں ایک ہی رہیں، دونوں جماعتیں اپنی کارکردگی ثابت کرچکی ہیں۔انتخابات سے متعلق پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پہلی باراتنی بڑی تعداد میں آزادا امیدوارالیکشن لڑرہے ہیں، وفاق میں آزادامیدواروں سے مل کر حکومت بناناپسند کروں گا۔انھوں نے مزید کہا کہ دنیا میں اسوقت جیو پولیٹیکل صورتحال باعث تشویش ہے ، ایسی صورتحال میں معمول کی سیاست پروقت برباد نہیں کیا جا سکتا، نوجوانوں پر مشتمل پاکستان کی ستر فیصد آبادی پرتوجہ دینا ضروری ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، یہ دونوں جماعتیں اپنی کارکردگی ثابت کرچکی ہیں، ملک میں چہرے بدلتے ہیں لیکن پالیسیاں وہی رہتی ہیںآج ملک بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جو بھی فیصلے کیے جائیں گے ان کے اثرات نوجوانوں پر پڑیں گے، میرا خیال ہے کہ یہ فیصلے ہمیں لینے چاہیے۔انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ آزاد امیدواروں سے مل کر حکومت بنانا پسند کریں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ معمول کی سیاست پر وقت برباد نہیں کیا جاسکتا، میں پرانی سیاست کی روایت توڑ کر نوجوانوں پر توجہ مرکوز کروں گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس مفت بجلی فراہم کرنےکا ٹھوس منصوبہ موجود ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھلوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننا چاہتا ہے اس نے ابھی تک عوام کو منشور ہی نہیں دیا ،حکومت ملی تو اپنے تمام دس نکاتی منشور پر عمل کرکے ملک اور عوام کو ترقی دینگے ، میں الیکشن میں گالی گلوچ کی سیاست کو ختم کرنے آیا ہوں، ہم نے نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں کرنی ، ہم نے لڑائی لڑنی ہے تو غربت سے بے روزگاری سے لڑنی ہے ،نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے ،میرے ایجنڈے کی نقل کی جاری ہے مگر بتانا چاہتا ہوں نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے ،پرانے سیاستدانوںکی وجہ سے پورا معاشرے تقسیم ہوچکا ہے ، آٹھ فروری کو تیر پر مہر لگا کر شہید بی بی کے بیٹے کو کامیاب کروائے وعدہ ہے جو منشور قائد عوام اور محترمہ شہید نے دیا تھا میں بھی اسی پر عمل کرکے آپ کے دکھوں کا مداوا کرونگا،ہم امیر اور اشرافیہ کی سبسڈی ختم کرکے عوام کو دینگے ۔بھلوال میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے اپنے خواتین کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا اپنے کسانوں کیلئے بے کسان کارڈ اور اپنے مزدوروں کیلئے بھی جن کو قائد عوام نے حق اور آواز دلوائی تھی ان کے لئے بھی محنت کا صلہ دینا چاہتا ہوں اور ان کے لئے بے نظیر مزدور کارڈ کا اجراءکرینگے تاکہ مزدور کومالی مدد پہنچے تمام سہولیات ان کو گھر تک پہنچائی جائیں چاہیے وہ کسی بھی جگہ کام کررہا چاہیے صنعت میں فیکٹری میں یا کسی کے گھر میں اس کو یہ مزدور کارڈ ملے اور ان کے تمام مسائل کی ذمہ داری حکومت اٹھائے تاکہ وہ اپنی مزدوری کی جانب سے بے فکر ہوجائے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے اپنے نوجوان بہن اوربھائیوں کوسمجھاتا ہوں کہ ووٹ آپ کی طاقت ہے ووٹ کا حق قائد ذوالفقار علی بھٹو نے آپ کو دلوایا تھا اب آپ پر ہے کہ اسی شخص کو ایک بار پھر مسلط کیا جائے جس نے پہلے تین بار آپ کو مایوس کیا ہے اور اب چوتھی بار آپ پر مسلط ہونا چاہتا ہے آپ تیر پر مہر لگائے ہم آپ کو بے نظیر یوتھ کارڈ کے ذریعے معاشی مدد کرینگے تاکہ آپ کو روزگار ملنے میں آسانی ہو آپ کی معاشی اور تعلیمی مدد کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھوک مٹاﺅ پروگرام یونین کونسل کی سطح پر شروع کررہے ہیں تاکہ کوئی بھی ہمارے ملک میں بھوکا نہ سوئے اس کے علاوہ ملک کے ہر ڈسٹرکٹ میں مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائینگی اس کے لئے بے نظیر ہیلتھ کارڈ کا اجراءکیا جائے گا سندھ کی طرح پنجاب میں اور ملک کے دیگر صوبوں میں بھی مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائینگی یہاں جو تین بار وزیراعظم بنا وہ بھلوال میں ایک اسپتال نہیں بنا سکا اس لئے آپ تیر پر مہر لگائیں میں بھلوال میں پھر اور ان کے رائیونڈ میں بھی اسپتال بناﺅں گا تاکہ وہ مفت علاج کرواسکیں اور لندن نہ بھاگ سکیں ۔