نئی دہلی( نیٹ نیوز ) آسام رائفلز کے ایک سپاہی نے منگل کی رات منی پور میں اپنے چھ ساتھیوں پر گولی چلا کر خود کو گولی مار لی۔ عہدیداروں کا دعویٰ ہے کہ اس کا ریاست میں جاری ذات پات کے تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جنوبی منی پور میں میانمار کی سرحد کے قریب تعینات آسام رائفلز بٹالین میں پیش آیا۔ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے تمام چھ افراد منی پور سے باہر کے رہنے والے ہیں۔منی پور پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے فوجی اسپتال لے جایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے واضح کیا کہ فائرنگ کے واقعہ کا ریاست میں جاری ذات پات کے تنازع سے کوئی تعلق نہیں ہے۔