لاہور ( نمائندہ خصوصی) حکومتی اقتصادی پالیسیوں کے باعث رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے6ماہ یکم جولائی 2023 تا دسمبر 2023 تک ملکی ایکسپورٹ میں 5فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایپٹما ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل سے متعلقہ ایکسپورٹ میں 3فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مجموعی طور پر ایکسپورٹ میں 5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔