لاہور (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن پنجاب اور پنجاب پولیس کے درمیان الیکشن 2024کی سکیورٹی سے متعلق معاملہ طے پا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس لاہور کے انتہائی حساس پولیگ سٹیشنوں پر 6کی بجائے 5پولیس اہلکار تعینات کرے گی اسی طرح حساس پولنگ سٹیشنوں پر 4اور سی کیٹیگری کے پولیس سٹیشنوں پر 3پولیس اہلکار تعینات کرے گی۔ پولیس نفری کو پورا کرنے کے لیے لاہور پولیس نے سی آئی اے سمیت پولیس کے دیگر یونٹوں سے جوانوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کے روز پہلی لیر پت رینجرز دوسری لیئر پر پولیس اور تیسری لیئر پر پٹرولنگ پولیس تعینات ہو گی۔ واضح رہے کہ لاہور پولیس نے لاہور میں اڑھائی سو سے زائد پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دے رکھا ہے۔