اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماآصف کرمانی نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف سمجھوتہ نہیں مصلحت پسند ہوگئے ،ووٹ کو عزت دوکا بیانیہ ہاتھ سے پھسل چکا ہے ،اب پارٹی کو کسی نئے بیانیہ کے ساتھ الیکشن میں جانا ہوگا ،پارٹی میں نیا ایڈیشن آگیا ہے جو نواز شریف سے فیصلے کروا رہا ہے ،نظریات رکھنے والے پارٹی رہنما پیچھے چلے گئے ہیں۔ وائس آف امریکہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ ن لیگ اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ کے ساتھ الیکشن میں نہیں جائے گی،اب پارٹی کو کسی نئے بیانیہ کے ساتھ انتخابات میں جانا ہوگا،جنرل باجوہ کی مدت میں توسیع کی حمایت نے پرانا بیانیہ ختم کردیا ،ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ہاتھ سے پھنسل چکا ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمجھوتہ نہیں مصلحت پسند ہوگئے ہیں،بعض عناصر نواز شریف کے فیصلے تبدیل کرنے پر قدرت رکھتے ہیں،نواز شریف ملک میں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن بعض عناصر نواز شریف کو اپنی سوچ پر چلنے نہیں دیتے،نواز شریف عدم اعتماد کے بعد فورا الیکشن چاہتے تھے، جماعت میں موجود بعض عناصر نے الیکشن کا فیصلہ تبدیل کروا دیا ،نواز شریف کی فیصلہ سازی میں دیگر عوامل بھی آگئے ہیں،پارٹی میںایک نیا ایڈیشن بھی آگیا ہے،نیا ایڈیشن نواز شریف سے یہ فیصلے کروا رہا ہوگا،پارٹی فیصلہ سازی میں نئے ایڈیشن کا عمل دخل بڑھ گیا ہے،لیگی نظریات رکھنے والے پرانے رہنماء پیچھے چلے گئے ہیں ،سینئر رہنماوں کی جگہ دیگر جماعتوں سے آنے والوں نے لے لی ہے،مسلم لیگ اپنا تشخص کھو رہی ہے، آصف کرمانی کا مزید کہنا تھا کہ غوث علی شاہ، سردار مہتاب خان یا شاہد خاقان عباسی کو تحفظات ہیں،سینئر رہنماوں کے پارٹی معاملات پر تحفظات کو دور کیا جانا چاہئے۔