تل ابیب(نمائندہ خصوصی) اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزینوں کے کیمپ رفح میں گھر پر بمباری کرکے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12 افراد کو شہید کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزینوں کے کیمپ رفح میں گھر پر بمباری کرکے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12 افراد کو شہید کردیاادھرحماس کے جنگجوﺅں نے اسرائیلی فوجیوں پر جوابی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، حماس کی جانب سے خان یونس میں اسرائیلی فوج اور گاڑیوں پر حملے کیے گئے جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے جب کہ اسرائیلی علاقے میں بھی راکٹ حملے کرکے عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔