لاہور (نمائندہ خصوصی) نگران دور حکومت میں پنجاب کے ذرائع آمدن میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،نگران حکومت کے دورمیں ذرائع آمدن سابقہ حکومتوں سے بہتر رہے، پنجاب کے صوبائی محکموں نے پچھلے مالی سال کی نسبت زیادہ ریونیو جمع کیا،بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب، ایکسائز، محکمہ مال نے رواں سال کے اہداف 80 فیصد تک حاصل کرلیے، پنجاب میں ذرائع آمدن کا کل حجم 500 ارب روپے ہے۔ ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق نگران دور حکومت میں 80 فیصد تک ریونیو کا ہدف حاصل کرلیا گیا ہے، ٹیکس اور نان ٹیکس میں وصولی کا ہدف پچھلے سالوں کی نسبت بہتر رہا ہے۔نان ٹیکس وصولی کے اہداف میں محکموں کو مزید ریونیو حاصل کرنے کا کہا گیا ہے۔