لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور ہا ئیکورٹ نے بھی بانی پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی اپیل مسترد کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے ریٹرننگ آفیسر اور ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنا یا ۔ بانی پی ٹی آئی کے لاہور اور میانوالی کی نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کے این اے 122، این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے۔