ڈیووس(نمائندہ خصوصی) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر کارگِل (Cargill) کے صدر و چیف ایگزیکیٹیو آفسیر، برائن سائیکس (Brian Sikes) کی ملاقات کی ملاقات میں وزیرِ اعظم نے کارگِل کے پاکستان کے ساتھ زرعی شعبے میں تعاون اور پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے میں کردار کو سراہا.وزیرِ اعظم نے حکومت کے کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام اور قلیل عرصہ میں اس کے مختلف شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات اور انکے مثبت نتائج پر گفتگو کی. وزیرِ اعظم نے حکومت کے غذائی تحفظ کیلئے اقدامات بالخصوص خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت زرعی شعبے میں جدت کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی. برائن سائیکس نے مختلف شعبوں بالخصوص زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کی تعریف کی.