کراچی (رپورٹ: راؤ محمد جمیل)ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند محکمہ پولیس کے اہلکاروں اور چھوٹے افسران کے مسیحا بن گئے خبر پر دبنگ ایکشن لے لیا جھوٹی آئی آر پر پولیس اہلکاروں کو دی جانے والی سزاؤں کا سلسلہ فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کردئیے گئے جھوٹی اور ذاتی رنجش کی بنا پر جاری آئی آر بھیجنے والوں کی بھی شامت آگئی ہزاروں پولیس اہلکاروں اور افسران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی فوری ایکشن لینے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کو زبردست خراج تحسین اور نیک تمناؤں کا اظہار تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس انکشاف کیا تھا کہ اسپیشل برانچ کے بعض اہلکار ، مختلف تھانوں اور دفاتر میں تعینات عام پولیس اہلکاروں اور چھوٹے پولیس افسران کے خلاف جھوٹی اور غیر مصدقہ آئی آر جاری کر رہے ہیں مذکورہ آئی آر پر اکثر وہشتر اہلکاروں کو اعلیٰ پولیس افسران کے دفاتر میں پیشیاں بھگنے اور ناکردہ گناہوں کے الزام میں سزاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے جسکی وجہ سے انتہائی کم تنخواہوں کے باعث مہنگائی کی چکی میں پسنے والے اہلکاروں اور انکے اہل خانہ سخت اذیت ، مایوسی اور کرب کا شکار ہیں میڈیا رپورٹس پر ایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے گذشتہ روز ایک تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام زونل ڈی آئی جی کو پابند کیا ہے کہ اسپیشل برانچ کی جانب سے جاری کی گئی تمام آئی آر کی باریک بینی سے میرٹ پر شفاف انکوائری کی جائے اور بے گناہ جھوٹی آئی آر کے تحت دی گئی سزاؤں کو بھی کالعدم کیا جائے علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے جھوٹی ، ذاتی رنجش اور مفادات کے حصول کیلئے آئی آر جاری کرنے والے اسپیشل برانچ کے اہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لانے کا بھی حکم جاری کیا ہے مذکورہ احکامات کے بعد جھوٹی آئی آر کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکاروں اور چھوٹے افسران نے حقائق پر مبنی خبروں کی اشاعت اور مظلوم متاثرین کی آواز اعلیٰ پولیس افسران تک پہنچانے جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کو مسیحا کا کردار ادا کرتے ہوئے متاثرہ پولیس افسران کو فراہمی انصاف پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے