کوئٹہ( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری نامزد امیدوار NA 263 سید جمال شاہ کاکٹر , نامزد امیدوار PB 43 کوئٹہ سید نسیم الرحمان وفد کے ہمراہ مینگل ہاوس کوئٹہ آمد صوبائی خواتین رہنما محترمہ فاطمہ خان سے جنرل الیکشن کے حوالے سے کارنر میٹنگ منعقد کیا گیا۔ محترمہ فاطمہ خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن بلوچستان میں سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے۔ انشاءاللہ مسلم لیگ ن پاکستان بھر میں کامیابی حاصل کرے گا۔ انشاءاللہ اپنے حلقہ سے صوبائی ، قومی امیدوار کو بھر پور سپورٹ کرکے کامیاب کرئینگے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن رہنما میر بہادر خان لانگو ، دیگر سنئیر رہنما بھی موجود تھے۔