بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نےعلاقے تائیوان میں انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے ۔ تائیوان میں جو بھی تبدیلیاں رونما ہوں بنیادی حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان نے کہا کہ ایک چین اصول برقرار رکھنے اور "تائیوان کی آزادی” علیحدگی پسندی، "دو چین” اور "ایک چین، ایک تائیوان” کی مخالفت کے چینی حکومت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ایک چین اصول کو برقرار رکھنے اور اس اصول کی دیرینہ اور پختہ پاسداری پر عالمی برادری کا اتفاق رائے برقرار رہے گا۔ترجمان نے کہا کہ ایک چین اصول آبنائے تائیوان میں امن و استحکام میں ٹھوس بنیاد ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ عالمی برادری ایک چین اصول کی پاسداری جاری رکھے گی اور”تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی مخالفت کرنے سمیت وہ قومی اتحاد کے حصول کی کوششوں کے چینی عوام کے منصفانہ مقصد کا ادراک کرے گی۔