اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک اںصاف سے تعلق رکھنے والی سینیٹر فلک ناز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ سینیٹر فلک ناز پرواز نمبر ای کے 615 کے ذریعے دبئی کے راستے برطانیہ جا رہی تھیں تاہم امیگریشن حکام نے آف لوڈ کرکے کچھ دیر تک انتظار کروانے کے بعد انہیں واپس بجھوا دیا۔ پی ٹی آئی رہنما فلک ناز آف لوڈ کیے جانے پر واپس اسلام آباد روانہ ہوگئیں، سینیٹر کو نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔