کراچی(نمائندہ خصوصی)سابق وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کوئی اور نشان الاٹ کرنا پری پول دھاندلی کی ابتدائ ہے۔شرجیل انعام میمن نے پی پی 163 لاہور پر پیپلز پارٹی کے امیدوار فیاض بھٹی کو کیتلی کا نشان الاٹ کرنے کے معاملے پر اپنا ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار فیاض بھٹی کو فوری طور پر تیر کا نشان الاٹ کیا جائے۔شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی بھی قسم کی پری پول دھاندلی کو قبول نہیں کرے گی۔