اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت جنوری کے باقی 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان پیر کو کرنے والی ہے۔ اوگرا نے اس سلسلے میں تخمینہ تیار کر لیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گزشتہ کچھ عرصے میں زبردست کمی دیکھی گئی جبکہ رواں برس کے اغاز میں مجموعی طور پر تیل کی قیمتیں نیچے انے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جنوری کے پہلے دو ہفتوں میں خام تیل برینٹ کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل کے آس پاس رہی۔حالیہ ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بہتر ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ آئل اینڈ گیس اتھارٹی اوگرا نے پیٹرولیم قیمتوں کا تخمینہ تیار کر لیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت فروخت میں5.32 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کے نرخ میں3.29اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں1.75روپے فی لیٹر کمی متو قع ہے۔ البتہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان نہیں۔