کراچی(بیورو رپورٹ )
مرکزی ترجمان پاکستان راہ حق پارٹی اشرف میمن نے اپنے مرکزی سیکٹریٹ سے جاری بیان میں کہا پاکستان راہ حق پارٹی پورے ملک میں اپنے امیدواروں کے ٹکٹ جمع کروا چکی ہیں اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ انہوں نے ووٹ کس کو دینا ہے 75 سالوں سے ملک کو ناپید مشکلات میں کس نے دھکیلا اور پاکستان راہ حق پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر مولانا عادل عمر کا کہنا تھا کراچی کی عوام باشعور عوام ہے جن لوگوں نے معیشت کا یہ حال کر رکھا ہے عوام ووٹ کی طاقت سے ان کا بائیکاٹ کرے گی پاکستان رائے حق پارٹی کراچی میڈیا کوارڈینیٹر گلفراز صدیقی نے کہا پاکستان کی بقا اور سلامتی اسلامی قوانین میں مضمر ہے جب تک اسلامی قوانین نافذ نہیں ہوں گے ملک مستحکم نہیں ہو سکتا مرکزی نائب صدر عاقب خان سواتی نے اپنی گفتگو میں کہا جو الیکشن کو موخر کرنا چاہتے ہیں وہ درحقیقت اپنی کارکردگی پر غور کریں انہوں نے ماضی میں عوام کو کس طرح رلایا عوام کا فیصلہ مستحکم اور منظم پاکستان ہے