کراچی(نمائندہ خصوصی)سندھ پولیس اسپتال گارڈن کراچی کوجدید خطوط پراستوارکرنے اور جدید آلات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے حوالے سے آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ کی سربراہی میں سی پی او آفس کراچی میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے آئی جی ویلفیئراور ایم ایس پولیس اسپتال گارڈن نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ آپریشن تھیٹراور لیبارٹری قائم کرنے کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات فوری کیے جائیں تاکہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کوصحت کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی بوجھ میں بھی کمی لائی جاسکے جبکہ پینے کے صاف پانی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس اسپتال,گارڈن سوسائٹی جنوبی,آر آر ایف میں آر او پلانٹس بھی نصب کیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں طبی عملہ کااخلاق بہت معنی رکھتا ہے لہذاپولیس اسپتالوں میں فرائض پر مامور ڈاکٹرز حضرات اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کارکردگی, مریضوں اور انکے اہل خانہ کیساتھ سلوک و برتاؤ کی جانچ کے لیئے باقاعدہ ایک میکنزم تیار کیا جائے اور اس میکنزم پر عمل درآمدی اقدامات کے لیئے تمام تر فیڈ بیگ مریضوں,انکے اہل خانہ اور داخل مریضوں کی عیادت کے لیئے آنیوالوں سے لیا جائے تاکہ خوش اخلاق,احسن سلوک اور مثبت برتاؤ کے حامل ڈاکٹرز,طبی اسٹاف,ٹیکنیشنز سے طبی خدمات کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے ہدایات دیں کہ سندھ کے تمام پولیس اسپتالوں کو ہیلتھ آفیشل مینجمنٹ سسٹم کے تحت سینٹرلائزڈ کیا جائے جسکا مقصد دستیاب ادویات, فراہم کردہ ادویات, مرض کی تشخیص, میڈیکل ٹیسٹ وغیرہ کا اندراج یقینی بنانا ہے۔اس ضمن میں جدید ایپلیکشن کے استفسار پر آئی جی سندھ کو ڈائیریکٹرآئی ٹی نے بتایا کہ ایپلیکشن کی تکمیل آخری مراحل میں ہے اور اس پر 80 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ پولیس کی رہائشی کالونیوں/علاقوں/لائنز سے پولیس اسپتال گارڈن تک دن میں دو مرتبہ شٹل بس سروس کا آغاز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اسپتال کے لیئے نئی ایمبولینسز کی خریداری کے لیئے ضروری اقدامات کیساتھ ساتھ پہلے سے دستیاب ایمبولینسز کو بھی رننگ کنڈیشن میں رکھا جائے۔اجلاس کو ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے بتایا کہ پولیس اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمراز کی مرمت کرکے انھیں فعال کردیا گیا ہے جبکہ اسپتال کے اطراف میں صفائی ستھرائی کا کام بھی روزانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی فائنانس اینڈ ویلفیئر,ڈی آئی جی ہیڈکواٹر،فائنانس کے علاوہ ویلفیئر برانچ,فائناس کے اے آئی جیز, پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی,ایم ایس و ایڈیشنل ایم ایس پولیس اسپتال نے شرکت کی