مٹیاری( بیورو رپورٹ ) مٹیاری میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر 8 امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بشیر میمن کے حق میں دستبردار ہوگئے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 216 اور سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 56 پر ن لیگ کے امیدوار بشیرمیمن الیکشن لڑرہے ہیں۔ان حلقوں میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)، سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی) کے امیدوار بشیر میمن کےحق میں دستبردار ہوئے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 216 پر بشیر میمن کا پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزمان سے مقابلہ ہوگا۔سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 56 پر مسلم لیگ (ن) کے بشیر میمن کا پیپلز پارٹی کے مخدوم محبوب الزمان سے مقابلہ ہے۔