راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے تیسرے اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور اور درپیش ابھرتے ہوئے سیکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا ، فوجی ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی اور مشترکہ مقاصد کی تکمیل کے لئے ریاستی سطح پر دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت پر زور،آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے تیسرا اہم اجلاس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوا، جس کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور قریبی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جبکہ شرکاء نے باہمی دلچسپی کے امور اور درپیش ابھرتے ہوئے سیکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا، دونوں جانب سے فوجی ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی اور مشترکہ مقاصد کی تکمیل کے لئے ریاستی سطح پر دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا جبکہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود کفالت کے حصول کے لئے مختلف شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا، فورم نے دفاعی تعاون کی رفتار کو مزید بڑھانے کے لئے نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا۔