اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)موسم سرما میں شدت کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ،ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 7 سو 70 میگاواٹ تک ریکارڈ تک پہنچ گیاجس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ 10 گھنٹے تک کی جا رہی ہے،پاور ڈویژن زرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی طلب 15 ہزار 500 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کے ترسیلی نظام میں جگہ جگہ فالٹس کا سامنا بھی ہے پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں آج پن بجلی سے 660 میگاواٹ،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے1400میگاواٹ،آئی پی پیز سے مجموعی طور پر 6500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق آج نیوکلیئر سے 1600 میگاواٹ، ونڈ انرجی سے 500 میگاواٹ،بگاس سے48 میگاواٹ اور سولر سے صرف 22 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہے اور شاٹ فال کے باعث شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تے 10 سے 12 گھنٹے جبکہ ہائی لاسز علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک ہے۔