جدہ (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب میں ایک ڈاکٹر عمرے پر جاتے ہوئے حادثے میں خاندان کے چار افراد سمیت جاں بحق ہوگئے۔ مجموعی طور پر تیرہ افراد اس حادثے میں لقبہ اجل بنے ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ٹرک ڈرائیور کی مجرمانہ غفلت کے باعث سعودی ڈاکٹر کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس میں وہ اور ان کے خاندان کے افراد لقمہ اجل بن گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہر انکولوجسٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر جاعم الشبحی اپنے خاندان کے 4 افراد کے ساتھ گاڑی میں سوار تھے جس کو سامنے سے آنے والے ٹرک نے ٹکّر مار دی۔جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر کے ساتھی کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں دیگر افراد کی بھی جان گئی، واقعے میں ک±ل 13 افراد جاں بحق ہوئے۔ ڈاکٹر کے ساتھی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر جاعم صاحب علم، خوش اخلاق، ہمدرد، نماز اور روزوں کے پابند تھے۔