اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے مشیر ہوابازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین نے اسلام آباد میں ملاقات کی ،ملاقات میں مشیرِ ہوابازی نے وزیرِ اعظم کو وزارت کے امور اور حکومت کی ہوابازی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ،وزیرِ اعظم کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری اور ایئر پورٹ آپریشنز کی آوٹ سورسنگ کے عمل پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا،وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کی نجکاری اور ایئرپورٹس کے آپریشنز کی آو¿ٹ سورسنگ کے عمل کو تیز کیا جائے اور اس میں شفافیت کو مرکزی حیثیت دی جائے،پاکستان کے ہوابازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے،حکومت کی اولین ترجیحات میں ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کی نجکاری کرکے قومی خزانے کو مزید نقصان سے بچانا سر فہرست ہے۔