لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان ریلویز کی سال بدلنے کے باوجود ٹرینوں کی آمدورفت کی روش برقرار رہی جس کے نتیجہ میں پاکستان ریلویز کے افسران کے لیے 69 میل اور انٹرسٹی ٹرینیں بر وقت چلانا انتہائی مشکل ہو کر رہ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلویز نے گزشتہ 10روز کے دوران ٹرین آپریشن کی مد میں 91 گھنٹے ضائع کر دیئے۔ واضح رہے کہ پاکستان ریلویز کے افسران کے ذمہ 33 میل اور 38 انٹرسٹی ٹرینیں چلانا ہے جس میں وہ بدستور ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔