پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو ایک بار پھر تنبیہہ کر دی۔
اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ حکومتی ہتھکنڈوں اور پروپیگنڈے کے باوجود لانگ مارچ ہوکر رہے گا اور حکومتی چالیں دھری رہ جائیں گی۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ فروری سے اسلام آباد کا مطلع ابرآلود نظر آرہا ہے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ نے بلاول بھٹو کے نظریے کی تائید کی اور کہا کہ بلاول کا نظریہ واضح ہےکہ پاکستان کو معاشی ہتھکڑیاں لگ رہی ہیں جنہیں ختم کرنا ضروری ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے حکومت سے ڈیم فنڈ کا حساب بھی مانگ لیا اور کہا کہ ڈیم کے لیےجمع پیسوں کا کوئی حساب نہیں، حکومت بتائے کہ پیسے کہاں گئے۔
سینئر پی پی رہنما نے مزید کہا کہ کھادکے بحران سے مافیا کو چانس ملا جسے وفاقی حکومت کنٹرول کرتی ہے۔