اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو دو ارب ڈالر قرضہ کے روول اوور کےلئے خط لکھ دیا،ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے قرضہ کی مدت میں توسیع کی درخواست کردی ہے ،متحدہ عرب امارات کا دو ارب ڈالرکا قرض 17 جنوری کو اپنی مدت پوری ہوگی ،پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے 3فیصدی شرح سود پر1 ارب ڈالر قرض لے رکھا ہے، پاکستان نے ایک ارب ڈالر کا مزید قرض بھی 6.5 فیصد شرح سود پر لیا ہوا ہے، وزارت خزانہ اور وزیراعظم اس حوالے سے مکمل رابطے میں ہیں، وزارت خزانہ کی درخواست کے بعد وزیراعظم خود بھی یو اے ای میں رابطہ کرینگے۔