اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت 21 ہزار سے زائد حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سرکاری ریگولر اسکیم کےناکام درخواست گزاروںکو ایڈجسٹ کرنے کی بجائے رقم واپس کردی گئی،ریگولرحج سکیم کی قرعہ اندازی میں 5ہزار 633 درخواست دہندہ ناکام قرار پائے تھے۔ سرکاری اسپانسرشپ حج سکیم میں 25 ہزار کےکوٹے پرصرف 4ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ریگولرحج سکیم میں 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں،قرعہ اندازی میں 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج منتخب ہوئے تھے۔