اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے مستعفی ہونے کے بعد اسپیشل سیکریٹری آصف حسین کو سیکریٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج دےدیا گیا ہے۔آصف حسین اس وقت اسپیشل سیکریٹری ون کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔آصف حسین سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی عدم موجودگی میں بطور سیکریٹری خدمات انجام دیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔اپنے استعفے میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ میری صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی اس لیے عہدہ چھوڑ دیا۔ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے تا حال سیکریٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔