اسلام آبا د(بیورو رپورٹ) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستانی انتخابات کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ اس وقت کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں وقت گزار رہے ہیں،کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں تمام اہم سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں،اس وقت بنیادی معاشی اصلاحات کا تسلسل ضروری ہے، 8 فروری کو بھرپور انتخابات پاکستان کے مستقبل کے لیے ناگزیر ہیں۔