کراچی (نمائندہ خصوصی) ریڈیو پاکستان کراچی نے پاکستان ٹیلی ویژن کے اشتراک سے ریڈیو پاکستان کے آڈیٹوریم کراچی میں”ہم ہیں سخن نوز” مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ریڈیو اور پی ٹی وی کے پلیٹ فارم سے ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ مشاعرے کی نظامت ہدایت سحر نے کی جبکہ صدارت سینئر ادبی شخصیت پروفیسر سحر انصاری نے کی۔جن دیگر شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ان میں تاجدار عادل، ڈاکٹر فاطمہ حسن، فیروز ناطق خسرو، وضاہت نسیم، خالد معین، سلمان صدیقی، اجمل سراج، یاسمین یاس اور عبدالرحمنمومن شامل تھے۔ ریڈیو پاکستان کی سینئر پروڈیوسر ناہید ضمیر نے پروڈیوس کیا جنہوں نے تقریب کے دوران اپنی شاعری بھی پیش کی۔ نگراں کے فرائض علی مراد ٹانوری نے انجام دئے جبکہ نگران اعلی کراچی کے اسٹیشن ڈائریکٹر محبوب سرور تھے۔ مشاعرے کے اختتام پر اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان محبوب سرور نے شعراء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان کراچی محبوب سرور نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کا یہ مشترکہ مشاعرہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کی ماضی کی روایات زندہ کرنے یہ پہلی کوشش اور بارش کا پہلا قطرہ ہے اپنے شاندار ماضی کی روایات کو برقرار رکھنے کیلئے اور بڑے مشاعرے اور ادبی تقاریب کا مشترکہ انعقاد کیا جائے گا۔اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان محبوب سرور نے مزید کہ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ کی ہدایات پر کراچی اسٹیشن ادبی اور ثقافتی ورثہ زندہ کرنے اور شہرقائد کی رونقوں کو بحال کرنے کیلئے اپنی خدمات اور کوششوں کو جاری رکھے گا واضح رہے پروگرام کو پاکستان ٹیلی ویژن کے لئے سئنیر پروڈیوسر اجمل میر ریکارڈ کیا ۔ یہ پروگرام آئندہ ہفتے میں پاکستان ٹیلی ویژن سے بھی نشر کیا جائے گا۔جبکہ ریڈیو پاکستان قومی نشریاتی رابطے پر براڈکاسٹ کیا جائے گا