راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) آئی جی جیل خانہ جات نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل کے اندر آرٹیکل لکھنے کی تردید کر دی۔آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے بتایا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس لکھنے کے لئے کوئی کاغذ اور قلم موجود نہیں ہے، جیل میں ملاقات کے لئے آنے والوں کو مکمل تلاشی کے بعد ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے، جیل کے اندر اور باہر کیمرے لگے ہوئے ہیں۔میاں فاروق نذیر نے مزید بتایا کہ ہم نے کیمروں سے بھی چیک کر لیا ہے کوئی تحریری مواد جیل سے باہر نہیں گیا، کسی شخص نے خود ہی بانی پی ٹی آئی کی طرف سے تحریر لکھ کر شائع کروائی ہے۔