اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور سعودی عرب میں سالانہ حج معاہدہ طے پاگیا، جس پر سعودی وزیر حج اور نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے دستخط کئے۔پاکستان اور سعودی عرب کا سالانہ حج معاہدہ طے پاگیا، تقریب جدہ میں منعقد ہوئی، معاہدے پر سعودی وزیر حج اور نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے دستخط کئے۔سعودی عرب میں حج ایکسپو آج (پیر) سے شروع ہوگی، حج ایکسپو میں حاجیوں کی سہولت کے پیش نظر مزید معاہدے بھی ہوں گے۔وزارت حج کے مطابق رواں سالہ ریگولر حج اسکیم کے تحت 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئیں، جس کے بعد قرعہ اندازی کی گئی، جس میں 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج منتخب ہوئے، باقی 5 ہزار 633 افراد کو 6 ارب روپے کی رقم واپس کردی گئی۔