کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان اور ن لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرتاحال اتفاق نہ ہوسکا۔رہنمان لیگ نہال ہاشمی کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مذاکرات کا ایک اور دورآج ہوگا۔نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 242 پر بات ہوگی، دعا ہے یہ اجلاس مذاکرات کا حتمی راونڈ ہو۔دوسری جانب ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرےگی۔خیال رہےکہ این اے242 پر ایم کیو ایم کی جانب سے مصطفی کمال اور ن لیگ کی جانب سے شہباز شریف امیدوار ہیں۔ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق این اے 243 کیماڑی کی قومی اور صوبائی نشستوں پربات چیت ہوسکتی ہے۔